ملک بھر میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی وباء‘ق لیگ نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی

لاہور(میڈیا پاکستان) مسلم لیگ(ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے ملک بھر میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 8ہزار سے زائد ایڈز کا شکار اور پنجاب سرفہرست ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ تحریک التوا میں انہوں نے کہا ہے قومی اسمبلی میں وزیرصحت نے ایچ آئی وی کے مریضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا ہے ایڈز کے مریضوں کی تعداد اعداد شمار سے زیادہ ہے۔ تحریری رپورٹ کے مطابق 30جون2017تک ایڈز کے8074مریض رجسٹرڈ ہوئے جبکہ پنجاب میں3870کیسز رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ہولناک مرض پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔ خدیجہ فاروقی نے کہا پنجاب کے ایک چھوٹے ضلع چنیوٹ کے چک نمبر127بھٹی والا میں 360مکینوں میں ایڈز کا انکشاف تشویشناک امر ہے جن میں چھوٹے بچے اوربچیاں بھی اس موذی مرض میں مبتلا پائی گئی ہے۔ حکومت ایڈز روکنے اور اس کے علاج معالجہ کے اقدامات کے ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپور مہم آگاہی چلائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …