پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی سیلون، ہوٹل اور کورئیر سروسز پر الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم نصب کریگی

لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی سیلون، ہوٹل اور کورئیر سروسز پر الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم نصب کریگی۔ ابتدائی طور پر 60بیوٹی سیلونز،50ہوٹلوں اور کورئیر سروسز کے15مرکزی سنٹرز پر الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم لگایا جائیگا۔ نیا سسٹم لگانے سے ایک ارب25کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی طویل جدوجہد کے بعد بیوٹی سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پی آر اے اس وقت 62سروسز سے ٹیکس وصول کررہی ہے، اب ٹیکس نیٹ میں وسعت اور ٹیکس سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے بیوٹی سیلوز، کورئیر سروسز اورہوٹلوں میں الیکٹرانک انواسنگ سسٹم لگایا جارہا ہے پہلے مرحلے میں پی آر اے، ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم لگاچکی ہے جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اورگزشتہ مالی سال نے پی آر اے نے83ارب روپے سے زائد کاریونیو اکٹھا تھا اب دوسرے مرحلے میں پی آر اے نے الیکڑانک انوائسنگ سسٹم کو مزید سیکٹرز تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان نئے سیکٹرز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے125کروڑ روپے کی اضافی ٹیکس آمدن کا اندازہ لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی اور بیوٹی سیلونز کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے کئی دورہوئے لیکن بیوٹی سیلونز مالکان ٹیکس نیٹ میں آنے پر آمادہ نہ ہوئے، اب طویل جدوجہد کے بعد پی آر اے بیوٹی سیلونز کو الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم نصب کروانے پر آمادہ کرسکی ہے ابتدائی طورپر یہ سسٹم پوش علاقوں میں واقع مہنگے بیوٹی سیلونز پر نصب کیے جارہے ہیں بعد میں اسے بتدریج دیگر علاقوں تک وسعت دی جائیگی۔ اس کیلئے پی آر اے جرمن اور ایجی آئی ون کے تعاون سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائے گی، جس میں تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کے ساتھ ساتھ معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …