پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کا اجلاس،عہدیداران کو صوبائی وزیرتعلیم سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا

لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کا اجلاس چودھری محمد علی اورمیاں ارشد کی زیرصدارت ہوا۔ مرکزی صدرسجاد اکبر کاظمی مہمان خصوصی تھے۔ شرکاء اجلاس کو مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے صوبائی وزیر تعلیم اورسیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملاقات مثبت رہی اور وزیرتعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ گزشتہ سال18مئی کو پنجاب ٹیچرز یونین کے ساتھ اپ گریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔ اس میں جو کمی رہ گئی ہے آئندہ بجٹ تک اسے بھی پوراکردیاجائے گا جبکہ ٹیچرز پیکیج کی ازسر نو بحالی کے لئے اس میں جو کمی رہ گئی ہے آئندہ بجٹ تک اسے بھی پورا کردیاجائے گا جبکہ ٹیچرز پیکیج کی ازسر نو بحالی کیلئے سیکرٹری سکولز کو موقع پر ہی سفارشات تیار کرنے کا حکم بھی دیا اور اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کو5اکتوبر تک جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اساتذہ کو قرض حسنہ دینے کے لئے ٹیچر فاؤنڈیشن کو فعال کیاجارہا ہے۔ دسمبر2017ء تک قرضوں کا اجرا ہوسکے گا۔ سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک 3ماہ کی ٹریننگ کروانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس سال 500اساتذہ کو، بیج وانعامی رقم دی جائے گی۔ اس سروس پرموشن اگلے ماہ تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد مرکزی صدر چودھری محمد سرفراز نے 16ستمبر کے پنجاب ٹیچرز یونین کے احتجاجی پروگرام کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …