لینڈریکارڈ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کا بحالی کے فیصلے پر عملدرآمدنہ ہونے پر احتجاج کااعلان

لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے برطرف کیے گئے ملازمین نے عدالتی آرڈز پر بحالی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف آج سے مظاہرے کا اعلان کردیا، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے452ملازمین کو چھ ماہ قبل برطرف کیا گیا تھا جس پر ہائیکورٹ نے برطرفی کو کالعدم قرار دیا، برطرف ملازمین کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس گھر چلانا مشکل ہوچکا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل عملدرآمد نہیں کررہے، ملازمین نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر آج سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرہے ہیں جب تک کورٹ کے حکم کے مطابق ہمیں بحال نہیں کیا جاتا ، احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …