ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی، شہبازشریف

لاہور(میڈیا پاکستان) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین بھرپورلطف اندوزہوئے اورہاراورجیت سے قطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ الیون اورپاکستان کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، حکومت نے شائقین کرکٹ کیلیے شاندارانتظامات کیے، میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میچزکا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے، ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی تاہم دونوں ٹیموں کےکھیل سےشائقین بھرپورلطف اندوزہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …