لنڈی کوتل(میڈیا پاکستان) پاک افغان سرحدپر موجود طورخم گیٹ کی حدود میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 6افرادزخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے فوری بعد طورخم گیٹ کو ہرطرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دھماکہ ہواہے اور اس دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکٹھے کرکے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
