پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں کورلاائیربیس، چین میں بھرپور طریقے سے جاری

اسلام آباد (میڈ پاکستان) چین کے کورلاائیربیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین VI ، بھرپورطریقے سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔ اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اور ZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے J-8,J-11,JH-7 اور KJ-200 AWACS طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں باقاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ فضائی مشق ”شاہین VI“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیربیس پر منعقد ہونے والی شاہین V مشقوں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …