وزیراعظم 18 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 16 ستمبر کو سرکاری دورے پر لندن کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے کلثوم نواز کی طبیعت کا بھی پوچھیں گے۔وزیراعظم 18 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نیویارک میں ترکی و ایرانی صدور سمیت دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …