اسلام آباد(میڈیا پاکستان )جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج ایک بار پھر آپ فاٹا کے مسئلے کو متنازع بنارہے ہیں، اسفندیارولی صاحب 2012 میں بھی آپ نے فاٹا کو متنازع بنایا،میرا آپ سے گلہ ہے کہ فاٹا کے مسئلے کو متنازع نہ بنایا جائے، عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ فاٹا کوپختونخوا میں ضم کرنا ہے تو پہلے ان کو اپنے گھروں میں آباد کرائیںاور کمیٹی بناکراس معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کیاجائے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسفندیارولی واضح کریں کہ انضمام کی صورت میں ڈیورنڈ لائن کیا ہوگی، اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے فاٹا کے عوام سے پوچھنا ہوگا، سربراہ جے یو آئی (ف)کا کہنا تھا کہ مہمان ہوں اس لئے جرات سے بات کررہا ہوں،میرا اسفندیار سے شکوہ ہے کہ وہ اس مسئلے کو متنازع بنارہے ہیں، ہمیں اتفاق رائے کی طرف جانا ہوگا، فاٹاخیبرپختونخوا میں ضم کرنے فیصلہ ہواتومشکلات اور پیچیدگیاں ہوں گی۔
