ورلڈ الیون میچز کی دھوم:کمشنر لاہور کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ریونیو بھی متحرک

لاہور(میڈیا پاکستان)صوبائی دارالحکومت میں ورلڈ الیون میچز کی جہاں دھوم چارسو پھیل چکی ہے وہاں عوام الناس کا جوش وخروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے اورعوام الناس کے لئے پارکنگ، پانی، سکیورٹی، لائٹنگ، روٹس کلیرنس اور صفائی سمیت تمام انتظامی اقدامات کے لئے لاہور ڈویژن کے کمشنر عبداللہ خان سنبل کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن متحرک نظر آئی۔ صبح 8بجے ڈیوٹی پر آنے والے افسران رات 4بجے تک قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں آن ڈیوٹی کام کرتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریال،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر علی ورک، کمشنر رائیونڈ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنرکینٹ شاہ میر دن رات کی بنیادوں پر انتظامی کاموں کی نگرانی اورعوام الناس کی سہولیات پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے نظر آئے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ ہمارے ملک میں ہونا بہت پروری ہے اورقوم کو ایسے ایونٹ کے دوران بھرپور سہولیات مہیا کرنا اور سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …