ضمنی الیکشن این اے 120:مریم نواز کی مین ساندہ روڈ پر شیعہ رہنماؤں سے ملاقات کی

لاہور(میڈیا پاکستان) مریم نواز نے مین ساندہ روڈ پر شیعہ رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں شیعہ رہنماوں کی جانب سے این اے ایک سو بیس میں ہونے والے الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان،چئرمین اویس بشیر،سید محمد عظمت،لیگی رہنما میاں محمد نعمان موجود مین ساندہ روڈ پر مریم نواز اور شیعہ رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں این اے ایک سو بیس میں کی جانے والی کمپین کے متعلق بریفنگ دی گئی شیعہ رہنماوں کی طرف سےعلامہ کرامت عباس کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بیس میں ہونے والے الیکشن میں ہم ن لیگ کا بھرپور ساتھ دیں گےاور ن لیگ کی فتح کو یقینی بنایں گے۔
مریم نواز نے شیعہ رہنماوں سے خطاب کرتے ہوےکہا کہ آپ لوگوں نے بہن ،بیٹی کہہ کر جو عزت دی لفظوں میں بیاں نہیں کر سکتی آج آپ لوگوں کے پاس حسن ،حسین کی بہن مریم بن کر آئی ہوں مجھے آپ لوگوں کی حمایت اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے چاہیے. وہ پاکستان جس میں معیشت ترقی کر رہی ہے، وہ پاکستان جس میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ،وہ پاکستان جس میں سی پیک ،میٹرو بس اورنج لاین ٹرین جیسے منصوبےبن رہے ہیںنواز شریف کی چار سال انتھک محنت کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔مریم نواز نے عمران خان کو شادیاں اٹینڈ کرنے کے بجاے خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے مرنے والی عوام پر توجہ دینے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …