لاہور(میڈیا پاکیستان) آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔
تمیم اقبال نے پہلے ہی اوورز سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عماد وسیم کو شاندار چھکا رسید کیا۔ دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
