کراچی میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل،مقتولین کو بجلی کے جھٹکے دے کر ہلاک کیا گیا

کراچی(میڈیا پاکستان)کراچی میں غیرت کے نام پر میاں اور بیوی کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق مقتولین کو بجلی کے جھٹکے دے کر ہلاک کیا گیا۔
شیرپاﺅکالونی کے مولا داد کے قبرستان سے15سالہ لڑکی اور 17سالہ لڑکے کی لاشوں کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ مقتولین کے جسموں پر تشدد کے علاوہ بجلی کے جھٹکوں کے نشانات بھی ملے ہیں۔
پولیس تحقیقات کے مطابق مقتولین جوڑے کے والدین ان کی پسند کی شادی پر ناخوش تھے ،دونوں نے یہ شادی پچھلے مہینے گھر سے بھاگ کر کی تھی۔پولیس کو ان کے اقدام قتل کی رپورٹ اپنے مخبر سے ملی تھی ،اسی لئے پولیس نے ریاست کی مدعیت میں درج کر کے دونوں کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے۔
والدین کاکہنا ہے کہ بچوں کے قتل کا فیصلہ ایک جرگے نے کیا تھا۔پولیس کے مطابق جوڑے کو بجلی کے جھٹکے اور تشدد اس وقت کیا جاتارہا جب تک دونوں جان کی بازی ہا ر نہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …