پنجاب حکومت نے ٹی ٹونٹی میچز کے لئے شاندارانتظامات کیے : شہبازشریف

لاہور(میڈیا پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹی ٹونٹی میچز کیلئے شاندارانتظامات کیے ہیں،آزادی کپ کے ٹی 20 میچز سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہناتھا کہ شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی، آزادی کپ کے سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے شاندارانتظامات کیے ہیں جبکہ آزادی کپ کے ٹی 20میچز سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا، یہی نہیں شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …