اسلام آباد(میڈیا پاکستان) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے.تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔واضح رہے کہ نوازشریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نوازکینسر کے علاج کے سلسلے میں مقیم ہیں۔
