میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج روکنے کیلئے حکم امتناعی میں توسیع

لاہور(میڈیا پاکستان) میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت، عدالت نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے حوالے سے جاری حکم امتناعی میں 18 ستمبر تک توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے علی حیدر و دیگر طلبا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار طلبا کی جانب سے اسد منظور بٹ سمیت دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل کالجز میں 3400 سیٹوں کے لئے 20 اگست کو ہزاروں طلبہ کا فزکس، بیالوجی کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا، سٹار نامی اکیڈمی نے انٹری ٹیسٹ سے قبل ہی پیپر آئوٹ کر دیا۔ پیپر لیک کرنے سے مستحق طلبا کی حلق تلفی ہوئی۔ حکومت نے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی بنائی اور 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، حکومتی اعلان کے باوجود کمیٹی نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ مرتب نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …