این اے 120 کا ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کردیا

لاہور(میڈیا پاکستان) پیپلز پارٹی نے این اے 120 کے انتخابی مہم کے سلسلے میں کل مزنگ چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا۔وسطی پنجاب کی خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی ٹف ٹائم دے گی۔ تبدیلی کا وقت آچکا۔ (ن) لیگ کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پیپلز پارٹی مزنگ میں کل جلسہ کرے گی۔ جس میں وسطی پنجاب اور مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔قمر الزمان کائرہ نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ قمر الزمان کائرہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر قوم اور کرکٹ بورڈ کو مبارک باد بھی دی۔اجلاس میں خواتین ونگ کی صدر پنجاب ثمینہ خالد گھرکی، فائزہ ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں موہنی روڈ پر بھی پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں الیکشن مہم، پولنگ اسٹیشن کی ذمہ داریاں، ووٹر لسٹوں اور پولنگ سکیم کے حوالے سے معاملات زیر بحث رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …