(میڈیا پاکستان ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اپنی آمدن میں اضافے کیلئے میٹرک اور انٹر امتحانات میں فیل ہونے والے طلبا پر مزید بوجھ ڈال دیا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پیر مارکنگ کا معیار بہتر بنانے کی بجائے پیپروں کی غلطیاں درست کروانے والے طلبا پر ہی اضافی بوجھ ڈال دیا، پیر ری چیکنگ فیس میں اضافہ کر دیا۔ اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ داخلہ فیس میں بھی اضافے کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ نے اپنی آمدن میں اضافے کیلئے فیسیں بڑھائی ہیں۔
