(میڈیا پاکستان) شہر میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ،ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا،چوبیس سالہ بینش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات نہ رک سکے، ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر اس وقت تیزاب پھینکا جب وہ کام سے واپس گھر جار رہی تھی،ہسپتال ذرائع کے مطابق بینش کا چہرہ نو فیصد اور جسم تیس فیصد جھلس گیا،پولیس کے مطابق ملزم عصمت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
