لاہور (میڈیا پاکستان) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پاکستان اور ورلڈ الیون کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئے، وہ سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز میں بھی گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وہ مختلف انکلوژرز میں گئے اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی سی بی جہاں میچ کروائے گا آرمی سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں، پی سی بی کو دوسرے شہروں میں بھی میچ کروانے کا کہا۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ فاٹا میں بھی سٹیڈیم ہے پی سی بی وہاں بھی میچ کرواسکتی ہے۔
