نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے:قمر زمان چوہدری

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے، نیب میں سفارش پر افسروں کی بھرتی نہیں کی گئی امید ہے کہ نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کے قومی فریضے میں اپنا کردار انصاف سے ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہم یں آٹھویں انویسٹی گیشن بیسک انڈکشن کورس کے تربیتی سیشن کے اختتام پر گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہا کہ آپ کو سخت مقابلے کے بعد اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیاگیا ہے۔ این ٹی ایس میں تحریری اور سائیکالوجیکل ٹیسٹ لئے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہار کے جواب میں94165درخواستیں موصول ہوئیں،97پوسٹوں کے لئے80ہزار 377امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اتنی بڑی تعداد سے موزوں امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …