لاہور(میڈیا پاکستان) صوبائی حکومت کو اوورنج لائن مکمل ہونے سے قبل ہی بلیو لائن کی فکر پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی بلیو لائن کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کی تلاش شروع کردی۔ معتبر ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے اہم ترین میگا پراجیکٹس میں سے ایک منصوبہ ’’اورنج لائن میٹرو ٹرین ‘‘ ہے جو ابھی مکمل نہیں ہوا۔ا ور اس حوالے سے ابھی عدالت عظمی سے فیصلہ آنا بابقی ہے تاہم اس بات سے قطع نظر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خزانہ پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام گزشتہ ایک ماہ سے میٹرو اورنج لائن ٹرین کی بلیو لائن کی تعمیرکے لئے بین الاقوامی ڈونر اداروں اور ایجنسیوں سے روابطہ میں ہیں۔ تاکہ مذکورہ کام بھی جلد شروع کیاجاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ اوراس ضمن میں ’’دی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک‘‘ کا وفد آج لاہور کا دورہ کرے گا۔
