لاہور(میڈیا پاکستان) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک جام نظام میں مزید بہتری لانے، ٹریفک وارڈنز کی شخصیت اور صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس استنبول ترکی مسلم آپے ون کی زیر قیادت قربان پولیس لائن میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ سیشن کا اہتمام شروع کردیاگیا ہے۔ ٹریننگ سیشن میں تمام سیکٹرز سے ٹریف وارڈنز شرکت کررہے ہیں۔ سی ٹی او لاہوررائے اعجاز احمد نے اس حوالے سے ’’ میڈیا پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ سیشن میں وارڈنز کو کمیونیکیشن سکلیز، حدثہ کی صورت میں فوری مدد، ٹریفک وارڈنز کی شخصیت میں مزید نکھار لانے کے لئے اقدامات ٹریفک مسائل اور ان کے حل ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویزکو زیر بحث لایا جارہاہے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران ایس پی ٹریفک پولیس استنبول کا کہناتھا کہ ٹریفک وارڈنز ایک محنتی فورس ہے انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ٹریفک ایجوکیشن کے ساتھ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرانا بہت ضروری ہے رانگ پارکنگ اورسڑکوں پرقائم تجاوزات ٹریفک بہاؤ میں خلل کی بڑی وجہ ہیں جنہیں ہر صورت دورکروایاجانا چاہیے۔ آپ سڑکوں پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو اپنے تجربات، واقعات اور مشاہدات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس لاہوراورترکی کی ٹریفک پولیس کے درمیان ایک مختصرتقابلی جائزہ بھی پیش کیا۔
