ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

لاہور(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،اے بلاک میں دو شو بغیر نقشہ تعمیر شو رومز اور سی بلاک میں عمارت کے کمرشل پلرز کو مسمار کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے،جوہر ٹاؤن میں اے بلاک میں دو بغیر نقشہ تعمیر شور رومز کو مسمار کر دیا گیا۔شور رومز کی ریواریں اور گیت بھاری مشینری کے ذریعے گرا دی گئیں۔سی بلاک میں عمارت کے غیر قانونی کمرشل پلرز گرا دئیے گئے،اسکے علاوہ اے بلاک میں ہی عمارت جاری بغیر نقشہ اضافی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا،آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری موجود تھی ،آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا علی کی جانب سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …