لاہور(میڈیا پاکستان) آزادی کپ کی ہر طرف دھوم، لاہور کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا، قیدیوں کیلئے خوشخبری آگئی، جیلوں میں بھی ورلڈالیون کے میچز دکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کا پہلا ٹاکرا آج شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، آئی جی جیل خانہ میاں فاروق نذیر نے کہاہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بیرکس میں خصوصی طور پر آزادی کپ کے تینوں میچز دکھائے جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔ بیرکس میں ایل سی ڈیز اور ٹی وی نصب کرائے جائیں گے۔
