اسلام آباد( میڈیا پاکستان)وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، خواجہ آصف ترک صدر، وزیراعظم اور ترک وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں،خواجہ آصف امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے تناظر میں چین اور ایران کا دورہ مکمل کر چکے ہیں۔
