اسلام آباد(میڈیا پاکستان)سپریم کورٹ نے پاناما فیصلے پر 5 رکنی بنچ کی تشکیل کیلئے سابق وزیراعظم کے بچوں کی درخواست منظور کر لی اور معاملے چیف جسٹس کو ارسال کر دیا،تفصیلات کے مطابق پانامافیصلے پر نظرثانی اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل کی سماعت کی ،سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت سے استدعا ہے کہ 3 رکنی بنچ کے بجائے5رکنی بنچ نظرثانی اپیل کی سماعت کرے، جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ پاناما کیس میں اکثریتی فیصلہ 3 رکنی بنچ کا تھا،سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کا کہنا تھا کہ 3رکنی بنچ سے ریلیف مل بھی جائے تو 5رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رہے گا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 3رکنی بنچ کا فیصلہ 5رکنی بنچ کے فیصلے میں ضم ہوگیا تھا، سوال یہ ہے کہ کیا 5 رکنی بنچ دوبارہ اکٹھا ہوسکتا تھا؟،عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل پہلے سنی جائے ،جس پر عدالت نے پاناما فیصلے پر 5 رکنی بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست منظور کر لی اور سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
