قصور:درندہ صفت شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا

قصور (میڈیا پاکستان)نواحی بستی صابری میں درندہ صفت شخص نے مبینہ غیرت کے نام پر بیوی اور تین بیٹیوں کو تیز دھار آلہ سے یکے بعد دیگرے انتہائی بے دردی سے قتل کردیاتھانہ بی ڈویژن قصور پولیس واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کیمطابق محمد حنیف جو کہ ایک سرکاری سکول میں مالی کا کام کرتا ہے جس کو شبہ چلا آرہا تھا کہ اس کی بیوی کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے چنانچہ اسنے گھر میں موجود تیز دھار ٹوکے سے پہلے اپنی پینتالیس سالہ بیوی شاہدہ کو بے دردی سے قتل کیا اور یکے بعد دیگرے اپنے سولہ سالہ حافظ قرآن بیٹی طیبہ اور چودہ سالہ لائبہ اور آٹھ سالہ ثمرہ کو ٹوکے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔جبکہ اپنے تینوں بیٹوں کو کمرے میں بند کردیا ۔پولیس تھانہ بی ڈویژن واقع کی اطلاع پا کر جب موقع پر پہنچی تو انہوں نے ملزم محمد حنیف کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور چاروں لاشوں کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچادیا ۔اس افسوسناک واقعہ کی خبر شہر بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی ۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقتولہ شاہدہ کے بھائی عبدالغفور کی مدعیت میں نان نفقہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …