لاہور(میڈیا پاکستان) اتوار بازاروں سے پیاز ٹماٹر غائب رہے، خریدار پریشان حال پھرتے رہے، جہاں یہ دونوں اشیاء ملیں وہاں پیاز 100روپے اورٹماٹر120میں ملا، حالانکہ سرکاری ریٹ پیاز کا 80روپے اورٹماٹر75روپے مقرر تھا، لیکن اس ریٹ پرجو پیاز اورٹماٹر دیا جارہاتھاوہ گلا سڑا تھا، دکانداروں کا کہنا تھاکہ ہم105روپے کلو میں چیز خرید کر سرکاری ریٹ پر نہیں دے سکتے دوسری طرف منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اوربرآمد گی کی وجہ سے پیاز کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اتواربازاروں میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ایک سے 8روپے فی کلو تک اضافہ کرلیا گیا ۔ وحدت روڈ اتواربازار میں خریداری کیلئے آنیوالے ہاشم خان، ظہور احمد اورسہیل نے ’’میڈیا پاکستان‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے،لیکن حکمرانوں کو غریب عوام کی پرواہ نہیں، حکومت اتواربازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کومہنگائی سے ریلیف مل سکے ۔ اتوار بازاروں میںآلو40، لہسن دیسی114،لہسن چائنہ130، ادرک چائنہ146، بینگن18، کھیرادیسی40، کریلے60، پالک25، ٹینڈے دیسی70، لیموں دیسی100، بند گوبھی40، پھول گوبھی48، گھیا کدو40، شلجم45، سبز مرچ50،شملہ مرچ85،اروی23، بھنڈی45، مٹر140، مولی5، گھیاتوری35،گاجرچائینہ20،ساگ12، حلوہ کدو5، پھلیاں60، سیب کشمیری40، سیب گاجاسپیشل110، انگور بدانہ90، انگور سندرخانی160، اناردیسی80، انارقندھاری120، آم چونسہ سفید140، آم چونسہ کالا110، آم اورٹول114، آم دیسی60، شکرقندی26، کھجور110، امرود40فی کلو فروخت ہوا۔
