محفوظ گوشت کی فراہمی کیلئے پولٹری فارمز پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

لاہور(میڈیا پاکستان) محفوظ گوشت کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولٹری فارم کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس جاری کروانے کے بعد اب پنجاب فوڈاتھارٹی نے صوبہ بھرمیں پولٹری فارمز کی چیکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں218پولٹری فارمز کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں47پولٹری فارم چیک کئے گئے اور19کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ دیگرڈویژن میں راولپنڈی میں31پولٹری فارمزکی چیکنگ کی گئی۔ ملتان کے مختلف اضلاع میں29پولٹری فارمز چیک کئے گئے جبکہ گوجرانوالہ میں42پولٹرفارمز کی چیکنگ کی گئی۔ سرگودھا میں19، فیصل آباد میں46جبکہ بہاولپور اورڈی جی خان میں بالترتیب 21اور29فارمز کی چیکنگ کی گئی۔ مجموعی طور پر 18فارمز پائے جانے والے900کے قریب بیمار ، لاغر چوزوں کو تلف کیا گیا اور89فارمز کورصورتحال بہتر بنانے کیلئے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ناقص گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ہدایات پرعمل نہ کرنے والوں کا لائسنس بھی کینسل کیاجاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …