ایل ڈی نے ایکسپوسنٹر میں فلیٹس کو مالکانہ حقوق پر فروخت کرنے کیلئے ویلیو ایشن کمیٹی کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(میڈیا پاکستان) ایل ڈی نے ایکسپوسنٹر جوہرٹاؤن میں فلیٹس کو مالکانہ حقوق پر فروخت کرنے کیلئے ویلیو ایشن کمیٹی کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو سرکاری قیمت کا تعین کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے ایکسپو سنٹر جوہرٹاؤن میں72فلیٹس بنائے تھے جن کے استعمال کے حوالے سے مختلف تجویز دی گئیں لیکن اب اتھارٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ان فلیٹس کو مارکیٹ پرائز پر مالکانہ حقوق کی بنیاد پر فروخت کردیا جائے جو تین سے چارمرلہ پر مشتمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ان فلیٹس سے کم ازکم ایک ایک کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے، ویلیو ایشن کمیٹی میں سٹیٹ بینک سمیت دیگر اہم شعبوں کے افسران شامل ہوتے ہیں، کمیٹی تمام معلومات لے کر مجوزہقیمت ایل ڈی اے اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔ ایل ڈی اے اسٹیٹ مینجمنٹ کا شعبہ ایک سرکاری قیمت مقرر کرکے اوپن نیلامی کے بجائے فلیٹس خریدنے والے افراد سے درخواستیں لے گا اور بند لفافوں میں خریدار قیمت لکھ کر نیلامی کمیٹی کو دے گا جس کو(کوٹیشنز) کہتے ہیں جن کی قیمت سرکاری ریٹ سے زیادہ ہوگی فلیٹس انہیں فروخت کردئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …