لاہور(میڈیا پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے جنرل ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ سمیت2سی ٹی سکین مشینوں کی خرابی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی۔ اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کی خرابی سے مریض بازار سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبورہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت علاج معالجہ کی سہولیات پر توجہ دے اور اہم مشینوں کو فی الفور ٹھیک کروایاجائے اور اسمبلی ایوان کوبتایا ان اہم سی ٹی سکین کی مشینیں کوکب تک ورکنگ حالت میں لایا جائے گا۔
