لاہور(میڈیاپاکستان) صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود بھی گزشتہ روز درجنوں موٹرسائیکل سوار منچلے نوجوان شاہراؤں پرون ویلنگ اورریس لگاتے رہے۔ پولیس ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔ پابندی کے باوجود موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں مختلف شاہراؤں پر جان لیوا کرتب کرتے رہے۔ لبرٹی مارکیٹ، مین بلیووارڈ گلبرگ، ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں معروف پارکوں ،چوکوں ا ور مارکیٹوں کے اردگر موٹرسائیکلوں پرگھومتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ویلروں میں متعدد نوجوان فیملیز اور خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں ڈیفنس،وحدت روڈ، کوئنز روڈ،مال روڈ اور دیگر شاہراؤں پر موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ریسیں لگاتے رہے پولیس نے متعدد نوجوانوں کو پکڑ لیا مگر متعدد ویلروں سے نذرانے لے کر ان کو چھوڑ دیا، پیسے نہ دینے والے ویلروں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔
