صرف نواز شریف کو ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوا،سب کا احتساب چاہتے ہیں: سرا ج الحق کا احتساب مارچ کے شرکا سے خطاب

لاہور (میڈیا پاکستان)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پاناما میں شامل تمام افرادکا احتساب چاہتے ہیں ، صرف نواز شریف کو ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوا، احتساب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے،نیب عدالت کا رویہ درست نہیں، سابق صدر آصف زرداری کو کلین چٹ دے دی گئی اور 400 ارب سے زائد کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم کو باہر بھجوا دیا گیاجو بڑا ظلم ہے، مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیںاور یہ پاکستان کےلئے مارچ ہے جوکرپشن کے خاتمے کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن سے عوام مقروض بن گئے ہیں، وزیرخزانہ ایک بار پھرآئی ایم ایف جارہے ہیں، اسحاق ڈار کےخلاف کیسز ہیں ان کو وزارت کیوں دی گئی اوراسحاق ڈار کیلئے مناسب نہیں کہ کرپشن میں نام ہواور وہ وزیر بھی رہیں، سراج الحق نے کہا کہ جب تک عدالت کلیئر نہ کرے اس وقت تک اسحاق ڈار وزارت نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …