لاہورہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگرملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

لاہور(میڈیا پاکستان)لاہورہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگرملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف فیملی کی شوگر ملزم کی منتقلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ، چیف جسٹس منصور شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے شوگر ملزکی منتقلی کا کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے چودھری،حسیب اوراتفاق شوگرملزکی منتقلی پرفیصلہ سنایاان شوگر ملز کو مظفرگڑھ،رحیم یارخان اوربہاولپورمنتقل کیا گیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کی دوسرے اضلاع کو منتقلی غیر قانونی ہے لہٰذا 3 ماہ کے اندر واپس منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …