ن لیگ کی طرف سے این اے 120 میں فوکر طیارے کے ذریعے تشہیری پمفلٹس گرائے گئے، گل پاشی کی گئی

لاہور (میڈٰیا پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ این اے 120 میں فوکر طیارے کے ذریعے تشہیری پمفلٹس گرائے گئے اور گل پاشی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی طرف سے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ساڑھے چھ لاکھ پمفلٹس گرائے گئے جن پر این اے 120 سے امیدوار بیگم کلثوم نواز، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کی تصاویر اور اس کے ساتھ تحریر درج تھی۔ اس موقع پر فوکر طیارے سے گل پاشی بھی کی گئی جسے دیکھ کر حلقے کے عوام محظوظ ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …