قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر آن لائن کیب کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

لاہور(میڈیا پاکستان) قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرسیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نے اوبر،کریم اورتمام آن لائن کیب کمپنیوں کے گرد پھر سے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یکم فروری2017ء کو مقامی نیوز چینل کی خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 15دن کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن7ماہ گزرنے کے باوجود آن لائن کیب کمپنیاں بے لگام پھرتی رہیں۔11ستمبر کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ نسیم نواز نے تمام آن لائن کیب کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو طلب کرلیا جہاں ان کو آخری وارننگ دی جائے گی کہ وہ تمام قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کریں ورنہ دو روز کے اندر ان کو شہر میں آپریٹ کرنے سے روک دیں گے۔ آن لائن کیب کمپنیوں میں ڈکیتی، فائرنگ اور خواتین سے بدسلوکی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاتھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک ہوگیا۔ آن لائن کیب کمپنیاں اگر محکمہ ٹرانسپورٹ کے بنائے قوانین پر عملدرآمد نہیں کریں گی تو محکمہ ٹرانسپورٹ سی ٹی او اور ایل ٹی سی انفورسٹمنٹ برانچ کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کریگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …