لاریکس کالونی میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی‘تعمیرات مسمار کردی گئیں

لاہور(میڈیا پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی لاریکس کالونی میں محکمہ انہار کی زمین پر قابضین افراد کے کارروائی،گھروں،حویلیوں پر مشتمل پختہ تعمیرات مسمار کر دیں، 10کنال سے زائد رقبہ واہ گزار کرکے محکمہ انہار کے سپر د کردیا ،قابضین نے لاریکس کالونی گریفن گروانڈ کے پاس پانچ کوٹھیوں پر مشتمل گھروں کے صحن اور باغیچوں میں محمکہ انہار کی اراضی شامل کرتے ھوئے چار دیواری کر کے اس کو ذاتی استعمال میں لایا ہوا تھا ،کالونی رہائشیوں کی نشاندہی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر ورک نے رینویو سٹاف اور محکمہ انہار کے افسران کے ہمراہ آپریشن کیا ،انچارج آپریشن صابر علی قانگو نے گیارہ بجے شروع ھونے والے اس آپریشن کو بغیر کسی مزاحمت کے شام پانچ بجے پایہ تکمیل تک پہنچا کر10 کنال سے زائد اراضی کا قبضہ محکمہ انہار کے سپرد کر دیا ھے جبکہ ملبہ ہٹانے کیلے ٹاون انتظامیہ کو ھدایات کر دی گی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر علی ورک نے کہا ہے کہ ناجائز قابضین کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا،تحصیل شالیمار میں سرکاری رقبے کا ایک ایک انچ واہ گزار کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …