لاہور(میڈیا پاکستان سے)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلال یٰسین کو این اے 120کے ضمنی الیکشن تک مذکورہ انتخابی حلقہ میں سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا ہے ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے بلال یٰسین کے کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی ۔
