لاہور (میڈیا پاکستان سے )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی راہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے عوام پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاٹیں ڈالنے والوں کا احتساب کرنے کے لئے بے چین ہیں ،سیاسی مخالفین کی میں نہ مانوں کی رٹ ملک کے لئے سود مند نہیں ،انہیں چیلنج ہے 2013 اور 2017کا موازنہ فرق واضح ہو جائے گا ،حلقہ کے ووٹروں سے ہر سطح پر رابطہ رکھا جائے اور انہیں (ن) لیگ کے ایجنڈے سے آگاہ کریں ،ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں مرکزی راہنماؤں کے اجلاس اور جاتی امراء رائے ونڈ میں حلقہ این اے 120سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے متخر کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینٹر پرویز رشید ،سینٹر آصف کرمانی ،خواجہ احمد حسان،تہمینہ دولتانہ ،میاں اسلم سلیم،حافظ نوید ،نوید سواتی ،انور شاہ سمیت دیگر موجود تھے ،اجلاس اور ملاقات کے دوران این اے 120میں انتخابی مہم ،آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب لڑ رہی ہے اور نیا پاکستان بنانے کے دعویدار بتائیں انہوں نے عوام کے لئے کیا خدمات سر انجام دی ہیں ۔
