این اے 120میں تشہیری مہم چلانے کیلئے پی ایچ اے نے لاکھوں روپے وصول کرلئے

لاہور(میڈیا پاکستان سے)قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں بینرز ،پوسٹرز،فلیکس کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کے لئے پی ایچ اے نے حکومتی پارٹی سمیت پاکستان تحریک انصاف سے لاکھوں روپے وصول کرکے انہیں تشہری کرنے کی اجازت دے دی،جبکہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر چالیس سے زائد امیدواروں کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی رقم جمع کروائیں ورنہ ان کے پوسٹر اور بینرز کو اتار دیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن جو 17ستمبر کو ہورہے ہیں میں اس وقت 44امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے دیگر محکموں سمیت پی ایچ اے کو نوٹس بھجوائے گئے تھے کہ وہ بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروائیں،ان احکامات کے بعد پی ایچ اے انتظامیہ نے حکومتی پارٹی مسلم لیگ (ن)سے بھی مذکورہ حلقہ میں بینرز ،پوسٹر ،فلیکس کے ذریعے تشہیری مہم چلانے کے عوض 2لاکھ روپے وصول کر لئے ہیں ،اس طرح پاکستان تحریک انصاف نے بھی ایک لاکھ 90ہزار روپے پی ایچ اے میں جمع کروا کر گرین چٹ لے لی ہے ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،ملی مسلم لیگ،سمیت دیگر سیاسی اور آزاد امیدواروں کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے 42امیدواروں نے پی ایچ اے میں کوئی رقم جمع نہ کروائی ،پی ایچ اے نے رقم ادا نہ کرنے والے امیدواروں کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے ان امیدواروں کے ایڈریس منگوا کر نوٹس بھجوائے جائیں گے اور رقم ادا نہ کرنے والوں کے بینرز ،پوسٹرز اور فلیکس اتار دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …