نیب نے شریف فیملی اور اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالتوں میں4ریفرنس دائرکرنیکی منظوردی دیدی

لاہور (میڈ یا پاکستان سے)نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پانامہ فیصلے کی روشنی میں شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالتوں میں 4ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق نواز شریف ،حسن،حسین ،مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف 3جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہو گا تمام ریفرنس آج راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے تمام ریفرنس پر دستخط کر دیئے جس کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر نے 2ریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور جبکہ دیگر 2ریفرنسز پر دستخط کر دیئے جس کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر نے 2ریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور جبکہ دیگر 2ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب روالپنڈی کو ارسال کر دی ہے یہ ریفرنسز جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دیئے گئے مواد اور نیب کی طرف سے تحقیقات کے دوران حاصل کئے گئے دوسرے مواد کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں ،نیب اعلامیہ کے مطابق پہلا ریفرنس ایون فیلڈ جائیداد،دوسرا ریفرنس عزیزیہ سٹیل کمپنی اور ہل میٹل کمپنی جدہ ،تیسرا ریفرنس فلیک شپ انویسٹمنٹ کمپنی اور دوسری 15کمپنیوں سے متعلق ہے جبکہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے خلاف اپنی آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے ہے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے دیئے وقت میں کام مکمل کرنے پر نیب روالپنڈی اور لاہور ریجن کی کارکردگی کو سراہا اور ہدائت کی کہ پراسیکیوشن ونگ نیب عدالتوں میں بھر پور طریقے سے ریفرنسز کی پیروی کرے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل ،ڈی جی آپریشنز اور دیگر حکام شریک ہوئے ،احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا ،نیب لاہور نے نواز شریف اور بچوں کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنسز ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجے تھے جبکہ نیب راوالپنڈی کیجانب سے شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ سٹیل ملز اور 15کمپنیوں سے متعلق 2ریفرنسز بھیجے گے تھے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …