تگڑی سفارشیں کام کرگئیں‘ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ برانچ کی جونیئرافسران پر نوازشات کی بارش

لاہور(میڈیا پاکستان)تگڑی سفارشیں کام کر گئیں ،ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ برانچ کی جونیئرافسران پر نوازشات کی بارش،خود ساختہ اورایل ڈی اے قوانین سے ہٹ کر سنیارٹی لسٹ بنا کر کرپشن ،اختیارات کے استعمال اور ریکارڈ میں ردو بدل جیسے سنگین الزامات کے تحت انکوائریاں بھگتنے والے جونیئر افسران کو ترقیاں دے کر میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ،سینئر افسران اپنے جونیئرز کے ماتحت کام کرنے پر مجبور ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹاؤن پلاننگ برانچ کا ایک ایسا فراڈ سامنے آیا ہے جس میں جونیئرافسران کو سینئرز اور سینئر افسران کو جونیئر بنا دیا گیا ہے ، مبینہ طور پر ایل ڈی اے کے افسران بالا سے ساز باز ،بھاری رشوت وصولی اور بااثر سیاسی شخصیات کی سفارشات سے ایک ایسی سنیارٹی لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں ان تمام جونیئرز افسران کو ترقیاں دے دی گئیں ہیں جن کی محکمہ میں مدت ملازمت،کارکردگی کسی بھی لحاظ سے سینئر افسران سے مقابل نہ ہے ، ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ برانچ میں میرٹ سے ہٹ کر ہونے والی تعیناتیوں اور ترقیوں کے باعث سینئر افسران اب جونیئرز افسران کے ماتحت کام کرنے اور ان کے احکامات بجالانے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجود سنیارٹی لسٹ میں شامل جونیئرز افسران میں اکثیریت ان افسران کی ہے جن کا مضبوط سیاسی حلقہ ہے،اس کے علاوہ یہ افسران متعدد سنگین الزامات کے تحت محکمانہ طور پر انکوائریوں کا سامنہ کرنے کے علاوہ محکمہ اینٹی کرپشن ،قومی احتساب بیورواور دوسرے احتسابی اداروں میں مہینے میں کئی بار انکوائریاں بھگت رہے ہیں ،متعدد پر مقدمات کے اندراج کی سفارشات بھی ہیں ،یہ ساری صورتحال افسران بالا کے علم میں ہے لیکن پر بھی ان سب کو خودساختہ سینارٹی لسٹ بنا کر ترقیاں دے دی گئیں ہیں جس میں مبینہ طور پر افسران بالا کی ملی بھگت کے ساتھ سیاسی اثرو رسوخ بھی شامل ہے ،اگر میرٹ پر سنیارٹی لسٹ ترتیب دی جائے تو ان ترقی پانے والے افسران کا نام کئی سال بعد بھی لسٹ میں نہیں آتا ہے۔ایل ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینارٹی لسٹ میرٹ کے مطابق ہے ،کسی کو اعترا ض ہے تو وہ قانون کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …