( میڈیا پاکستان) بند روڈ دھوبی گھاٹ کے مقام پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی جب بند روڈ پر پہنچی تو قصور پورہ بازار سے نون لیگ کے ورکرز بھی باہر نکل آئے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے فقرے کسنے کے ساتھ ساتھ شدید نعرے بازی بھی کی معاملہ بڑھنے پر ن لیگ کے ایم پی اے میاں مرغوب گاڑی سے اترے اور صورتحال پر قابو پایا۔اس دوران پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی اور دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو اپنی حدود میں رہ کر مہم چلانے کی ہدایت کی۔
