اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کاوشیں ‘2ہفتوں میں24کروڑ مالیت کی جائیدادیں واگزار

لاہور(میڈیا پاکستان)اوورسیزپاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 24 کروڑ روپے مالیت کی 34 جائیدادیںناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں ۔ وائس چیئرپرسن اوپی سی شاہین خالدبٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی لاہور ،گوجرانوالہ،ملتان ،راولپنڈی اور فیصل آباد ڈویژن میں واقع ان جائیدادوں اور اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا تھا۔اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی معاونت سے یہ جائیدادیں واگزار کراکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں۔ شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ اوپی سی کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور وہ اس ادارے کی کارکردگی کو خود مانیٹر کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سمندرپارمقیم ہم وطنوں کے مسائل کے ازالے کیلئے اضلاع کی سطح پرقائم کمیٹیاں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …