لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور بنچ کی کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

لاہور(میڈیا پاکستان)لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت،3 رکنی بنچ کے جسٹس شمس محمود مرزانے سماعت سے معذرت کرلی،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 120 میں ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجواہات پر کیس سننے سے معذرت کر لی اورنئے بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس فرخ عرفان خان این اے 120 کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف کیس کی درخواست سے معذرت کر چکے ہیںاورآج جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے،پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …