بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں(عاتکہ بٹ)

اسلام اباد(نیٹ نیوز)
سنیکس کو ہلکی سی بھوک کے دوران کھایا جاتا ہے۔کافی اور چائے سنیکس کا حصہ نہیں ہوتے البتہ سنیکس کے ہمراہ لیے جاسکتے ہیں۔سنیکس پھل ،سبزیاں،چاکلیٹ،چکن،چیز،مٹن ،بیف ،فرائز،برگر،سینڈوچ،نٹس،پاپ کارن، سموسے، انڈے،مفنز،کپ کیکس، پکوڑے اور سیلڈ وغیرہ سے تیار کیے جاتے ہیں۔یہ ہلکی بھلکی بھوک میں بہت مزہ دیتے ہیں۔سنیکس باآسانی گھر میں موجود اشیاء سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔ سنیکس تیار کرنے کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔
ٹاکوز
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
میدہ ۔آدھا کلو،چکن قیمہ۔ ایک پاؤپیاز۔ دو عدد
ٹماٹر۔ دو عددکھیرا۔ دو عدد،ایلاپینو پیپرز۔ ایک سو گرام،کالے زیتون۔ ایک سو گرام،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
تیل۔حسب ضرورت،نمک۔ حسب ضرورت
ترکیب۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ فرائی کر لیں۔
پھر اس میں چکن کا قیمہ مکس کریں۔
ساتھ ہی نمک، کالی مرچ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔
اس کے بعد پیالے میں نکال لیں۔
پھر ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور پانی ڈال کر گوندھیں۔
اب اس کے پیڑے بنا کر بیلن کی مدد سے بیل لیں اور گرم تیل میں فرائی کریں۔
اس میں قیمے کے مکسچر کی فلنگ کر لیں۔
ساتھ ہی پیاز، ٹماٹر، کھیرا، ایلاپینو پیپرز، کالے زیتون اور اوپر سے قیمہ ڈال کر بند کر دیں۔
سرونگ ڈش میں سرو کریں۔
چائنیز سموسہ
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
چکن۔ بون لیس آدھا کلو
آلو۔ چار عدد
انڈے ۔پانچ عدد (ابلےہوئے)
نمک اور کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
سموسے کی پٹیاں ۔حسب ضرورت
تیل۔ ڈیپ فرائی کے لئے
ترکیب۔
1۔ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔
2۔ ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے جبکہ آلو اور چکن گل جائے۔
3۔اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
4۔ یہ آمیزہ سموسہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں۔
5۔ تیل ایک کڑاہی میں گر م کر یں اور سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں۔
6۔ املی یا پو دینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
چیز ٹوٹسٹ
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
چیڈر چیز۔ آدھا کپ (کدو کش کی ہوئی)
بران بریڈ۔ سلائس دس سے بارہ عدد
دودھ۔آدھا کپ
مسٹرڈ ۔آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل۔ حسب ضرورت
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
مکھن۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر۔ دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے)
شملہ مرچ۔ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی)
ہری مرچ۔ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
ترکیب۔
چار عدد بریڈ سلائسز کو ٹرائی اینگل میں کاٹ لیں اور بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔
تھوڑا سا زیتون کا تیل اوپر چھڑک دیں اور گرم اوون میں پانچ منٹ کےلئے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
باقی بریڈ سلائسز کو چوپر کی مدد سے پیس کر بریڈ کرمبز بنا لیں۔
ایک پین میں دودھ گرم کرکے اس میں چیڈر چیز ڈال دیں اور پکنے دیں۔
پھر مسٹرڈ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور مکھن کو دودھ اور چیز والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں۔
جب چیز پگھل جائے تو اس میں بریڈ کرمبز ڈال کر مکس کریں۔
بریڈ ٹرائی اینگل کو اوون سے نکال لیں۔
ہر ایک ٹرائی اینگل پر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کا رکھ دیں۔
اس پر چیز سوس پھیلا کر ہری مرچ چھڑک دیں۔
پھر اوون میں ٹوسٹ کرلیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا رنگ آجائے۔
گرم گرم سرو کریں۔
چکن اینڈ چیز ٹرفل
اجزاء۔
بریڈ۔8۔6سلائسز
آئل۔دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی ادرک۔آدھا چائے کا چمچ
چکن۔ایک پاؤ ﴿
نمک اور کالی مرچ۔حسب ذائقہ
چیز۔4۔3سلائسز
بریڈ کرمبز۔ایک کپ
تیل۔ہلکا سا فرائی کرنے کے لیے
ترکیب۔
رولنگ پن سے بریڈ سلائسز کو سیدھا کر لیں۔
دو چمچ آئل کو گرم کر کے اس میں ادرک کو ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد اس میں چکن، نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔
چکن کے گلنے تک پکائیں۔
چیز سلائس کو بریڈ پر پھیلا دیں۔ اس پر چکن کی پٹیاں رکھنے کے بعد اوپر سے دوسری بریڈ رکھ کر دبائیں۔
بریڈ کے کنارے ہٹانے کے بعد اسے اپنی پسند کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب انڈے میں ڈبو کر اس کے تمام اطراف پر شائستگی کے ساتھ بریڈکرمبز لگائیں۔
تیل کو گرم کر کے چکن اینڈ چیزٹرفل کو گولڈن رنگ آنے تک دونوں طرف سے فرائی کریں۔
تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
آلو پاپڑی چاٹ
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
آلو ۔آدھا کلو (چھوٹے)
پاپڑی۔ چھ عدد (چورا کی ہوئی)
دال سیو۔ ایک پیکٹ
تیل۔ ایک چوتھائی کپ
کڑی پتے۔ آٹھ سے دس عدد
زیرہ ۔ایک کھانے کا چمچ
رائی۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
املی کا گودا۔ ایک چوتھائی کپ
چاٹ مصالحہ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچ ۔چار عدد
ترکیب۔
پہلے آلوؤں کو چھیل کر اُبال لیں۔
اب ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے، زیرہ اور رائی ڈال کر فرائی کریں۔
ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور املی کا گودا ڈال کر تھوڑا بھونیں۔
اس کے بعد اس میں آلو، چاٹ کا مصالحہ اور ہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اور اُتار لیں۔
اب اسے ڈش میں نکال کر چورا کی ہوئی پاپڑی اور دال سیو ڈال کر سرو کریں۔
لڈو پیٹھی
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
لڈو پیٹھیوں کے لئے
چنے کی دال۔ دو سو پچاس گرام
سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
اجوائن۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
تیل۔ تلنے کے لیے
خوبانی کی چٹنی کے لئے
خوبانی۔ ایک سو پچیس گرام (سوکھی)
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
چینی۔ آدھا کپ
پانی۔ ایک کپ
املی کی چٹنی کے لئے:
املی کا رس۔ ایک کپ (گاڑھا)
چھوہارے۔ چھ عدد
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ
گُڑ۔ آدھا کپ
:سلاد کے لئے
مولی ۔آدھی
گاجر۔ آدھی
بند گوبھی۔ آدھی
ترکیب۔
لڈو پیٹھیوں کے لیے: چنے کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔
اس کے بعد انھیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
خوبانی کی چٹنی کے لیے:ایک پین میں سوکھی خوبانیاں، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، چینی اور ایک کپ پانی کو پکا لیں۔
پھر اسے بلینڈ کر لیں۔
املی کی چٹنی کے لیے:چھوہاروں کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
اب انھیں ایک پین میں املی کے رس، لال مرچ، نمک، زیرہ، سرکہ اور گُڑ کے ساتھ پکالیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔
پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔
سلاد کے لیے:ایک پیالے میں مولی، گاجر اور بند گوبھی کو کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔
گارلک سکنی فرائز
بھوک ہلکی ہو تو سنیکس کا مزہ لیں
اجزاء۔
آلو ۔پانچ سو گرام،کارن فلور ۔حسب ضرورت
لہسن پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
نمک۔ حسب ذائقہ،تیل۔ فرائنگ کے لئے
کیچپ ۔حسب ضرورت،
ترکیب۔
آلوؤں کو موٹے سلائسز میں کاٹ لیں۔
پھر کارن فلور، نمک اور لہسن پاؤڈر کو آلوؤں کے اوپر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوؤں کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔فرائز کو پیپر پر رکھ کر اوپر نمک اور لہسن پاؤڈر (ضرورت ہو تو) چھڑک کر مکس کردیں۔
مزیدارفرائز تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
بیکنگ کے لئے:کارن فلور، نمک، لہسن پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ تیل آلوؤں پر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب آلوؤں کو بیکنگ ٹرے پر ایک تہہ میں بچھا دیں۔
پھر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے بیک کریں۔پھر سلائسز کی سائیڈ بدل کر مزید دس منٹ تک بیک کریں یہاں تک کہ سلائسز کرسپی اور سنہرے ہوجائیں۔
گارلک سکنی فرائز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …