پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی مددکرے:باکسرعامر خان

لاہور(میڈیا پاکستان) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم انتہائی تکلیف دہ ہیں، برما کے مسلمانوں کے لئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔عامر خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فوج ملک کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے، ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کرتا ہوں، پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ سے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ ملے گا۔اس موقع پر عامر خان نے ازدواجی زندگی کی پریشانیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالی گھریلو مسائل اور مشکلات سے نکالے، خاندانی مسائل کے بعد پاکستان آکر سکون ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …