کراچی(میڈیا پاکستان)پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 384 حجاج کرام کولے کر کراچی پہنچ گئی، گورنرسندھ محمدزبیر بھی اسی پرواز سے کراچی پہنچے،سی ای اوپی آئی اے اوردیگرافسران نے حجاج کرام کااستقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق حج سیزن مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے آج پی آئی اے کی پہلی حج پروازپی کے732 کے ذریعے 384 حجاج کرام کراچی پہنچ گئے ،گورنرسندھ محمد زبیر بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعداسی پرواز میں واپس وطن پہنچے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور شہریوںکی بڑی تعداداپنے پیاروں کے استقبال کیلئے موجود تھی،حجاج کرام کے ٹرمینل سے باہر آتے ہوئے ان کے چہرے خوشی سے دمک گئے ،حاجیوں کی دوسری پرواز اسلام آباد اور تیسری لاہور پہنچے گی،اس موقع پر حجاج کرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مرتبہ حج کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور حجاج کو کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس پر ہم سعودی اور پاکستانی حکومت دونوں کے شکرگزار ہیں۔
