لاہور: عید کے دنوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ عروج پر رہی

لاہور(میڈیا پاکستان)عید کے دنوں میں شہر بھر میںپتنگ بازی اور اہم شاہراﺅں پر ون ویلنگ جاری رہی، جبکہ لاہورپولیس نے شہرمیں ون ویلرز اورپتنگ بازوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے30پتنگ بازوں اور 25ون ویلرز کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرکے ان کوچھڑوانے کےلئے تھانوں میںرش رہا، عید کے دنوںمیںچھتوں پرپتنگ بازی کے ساتھ ساتھ باربی کیو کی محفلیں سجارکھی تھیں، پتنگ بازی کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیزکی نگرانی میں عید کے دنوں میں پتنگ بازی، ون ویلنگ روکنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میںون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہا، ایس پی سول لائن ڈویژن علی رضا، ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن حسنین حیدر، ایس پی کینٹ ڈویژن رانا طاہر رحمان، ایس پی سٹی ڈویژن عادل میمن، ایس پی اقبال ٹاﺅن سید توصیف حیدر کی نگرانی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیموں نے شہرمیںپتنگ بازوں وویلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے55مقدمات درج کرکے55ملزمان کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔ پتنگ بازی اورون ویلنگ جان لیوا کھیل ہیں والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …